غیرمقلدین کے سولات کے جوابات

زیادہ دیکھی جانے والی

Friday 24 June 2016

تعریفات

تعریفات
مکان
1. مشهور لغوي عالم امام أبو القاسم الحسين بن محمد المعروف بالراغب الأصفهاني اپنی کتاب (المفردات في غريب القرءان) میں فرماتے هیں کہ
(المكان عند أهل اللغة الموضع الحاوي للشيء)
یعنی مکان أهل اللغة کے نزدیک اس جگہ کوکہتے هیں جوکسی چیزکوحاوی ( گھیرا ہوا ) هو ۔
2. مشهور لغوي عالم علامہ مجد الدين محمد بن يعقوب الفيروزءابادي صاحب القاموس اپنی کتاب (القاموس المحيط ) میں فرماتے هیں کہ
(المكان: الموضع، ج: أمكنة وأماكن)
یعنی مکان جگہ کوکہتے هیں اورأمكنة وأماكن اس کی جمع ہے ۔
3. العلامة كمال الدين أحمد بن حسن البياضي الحنفي (إشارات المرام)میں فرماتے هیں کہ
(المكان هو الفراغ الذي يشغله الجسم )
یعنی مکان اس خالی جگہ کوکہتے هیں جس کوجسم گھیرتا ہے ۔
4. الشيخ يوسف بن سعيد الضفتي المالكي فرماتے هیں کہ
( قال أهل السنة: المكان هو الفراغ الذي يحل به الجسم)
یعنی مکان وه خالی جگہ ہے جس میں جسم سماتا ہے ۔
5. الحافظ المجدث الفقيه اللغوي الحنفي السيد مرتضى الزبيدي اپنی كتاب (تاج العُروس ) میں فرماتے هیں کہ
(المكان: الموضع الحاوي للشيء)
یعنی مکان وه جگہ هوتی ہے جوکسی چیزکوحاوی هو۔
یہ چند اقوال تو مـكـان کی تعریف سے متعلق تھے ۔
جھت
چند اقوال جــِـهـَــة کی تعریف کے متعلق ملاحظہ کریں ۔
1. الامام اللغوي الشيخ محمد بن مكرم الإفريقي المصري المعروف بابن منظورعلم نحو وصرف وادب ولغت عرب کے مشہور ومستند عالم هیں اپنی مشهور کتاب ( لسان العرب ) میں فرماتے هیں کہ
(والجهة والوِجْهة جميعاً: الموضع الذي توجه إليه وتقصده)
یعنی جــِـهـَــة اور وِجـــهـَــة سب اس جگہ کوکہتے هیں جس کی طرف تو متوجہ هو اورجس کا توقصد واراده کرے ۔
2. علامہ مجد الدين محمد بن يعقوب الفيروزءابادي صاحب القاموس اپنی کتاب (القاموس المحيط ) میں فرماتے هیں کہ
( والجهة: الناحية، ج: جهات)
اور جــِـهـَــة کہتے هیں کنارے وطرف کو جمع اس کی جهات ہے ۔
3. علامہ الشيخ عبد الغني النابلسي فرماتے هیں کہ
(والجهة عند المتكلمين هي نفس المكان باعتبار إضافة جسم ءاخر إليه)
اورجــِـهـَــة متکلمین کے نزدیک مکان هی ہے اس کی طرف دوسرے جسم کے اضافہ کے اعتبار سے ۔
4. العلاّمة كمال الدين أحمد بن حسن المعروف بالبياضي فرماتے هیں کہ
والجهة اسم لمنتهى مأخذ الإشارة ومقصد المتحرك فلا يكونان إلا للجسم والجسمانيّ، وكل ذلك مستحيل ـ أي على الله ـ اهـ